مجھے گولی لگ جاتی تو کوئی بات نہیں تھی، عمران خان پر آنچ نہیں آنے دیں گے: ابتسام

18

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے وقت فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑنے والے ابتسام کا کہنا ہے کہ افسوس ہے حملہ آور کو پہلی گولی فائر کرنے سے پہلے نہیں پکڑ سکا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابتسام نے کہا کہ فائرنگ کرنے والا شخص تیاری میں نہیں تھا، اس نے ایک فائر کیا جبکہ اس کے پاس آٹومیٹک پستول تھا، جب میں نے اسے پکڑا تو پستول سے فائر ہوتے رہے۔ 
اس کا مزید کہنا تھا کہ اگر مجھے گولی لگ جاتی تو کوئی بات نہیں تھی، میں عمران خان کے ساتھ بائی پاس سے پیدل آ رہا تھا، میری جان جاتی ہے تو جائے، عمران خان پر آنچ نہیں آنے دیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔ 
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے، جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بھی زخمی ہوئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.