فائرنگ عمران خان پر نہیں پوری قوم پر کی گئی، حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے: شیخ رشید

16

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے عمران خان پر سوچی سمجھی فائرنگ کی گئی اور یہ فائرنگ عمران خان پر نہیں بلکہ پوری قوم پر کی گئی ہے، کل لال حویلی 3 بجے پرامن احتجاج ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد ’نیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر سوچی سمجھی سازش کے تحت فائرنگ کی گئی ہے اور یہ فائرنگ عمران خان پر نہیں بلکہ پوری قوم پر کی گئی۔ 
انہوں نے کہا کہ 27 کلومیٹر پر وفاقی حکومت براجمان ہے اور ملک کے حالات بگڑتے جا رہے ہیں مگر ہمیں پرامن طریقے سے ملکی حالات کو بہتر رکھنا ہے، پہلے ہی کہہ رہا تھا کہ کوئی سنگین واقعہ پیش آنے والا ہے مگر ایسے واقعات سے ہمارے عزم کمزور نہیں کئے جا سکتے تاہم سوچی سمجھی سازش کے باعث حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.