بابراعظم کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

55

سڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کپتان کی حفاظت کرے۔ 
تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ کپتان کی حفاظت کرے اور ہمارے پیارے پاکستان کو محفوظ رکھے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جبکہ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔
فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر بلٹ پروف جیکٹ ان کے سامنے کر دئیے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیدھی ٹانگ میں گولی لگی ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.