عمران خان کی ٹانگ پر گولی لگی، حملہ آور کو چھوڑیں گے نہیں: فواد چوہدری

55

وزیرآباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے عمران خان کو گولی لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور کو چھوڑیں گے نہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی ٹانگ پر گولی لگی ہے اور ان کا کافی خون بہہ گیا ہے جبکہ انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں فیصل جاوید خان، عمر ڈار اور احمد چٹھہ کو بھی گولی لگی ہے اور انہیں بھی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، جس نے بھی یہ کیا اس نے ہمارے لیڈر کو نشانہ بنایا ہے، حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.