پی ٹی آئی کے ٹرالے کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 14 سالہ نوجوان جاں بحق

26

لاہور: گوجرانوالہ پنڈی بائی پاس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹرالے کا موٹر سائیکل کو ٹکر ، حادثے میں 14 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ 11 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا ۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار ٹرالر غلط سمت سے آرہا تھا ، حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا ۔ پی ٹی آئی کا ٹرک چوہدری محمد رضوان مصطفی سیال کی زیر صدارت پنڈی بائی پاس سے ریلی میں شرکت کیلئے جارہا تھا ۔

 

جس کے بعد اہل علاقہ نے احتجاج کرکے روڈ کو کسی بھی ٹریفک کیلئے بند کرکے گھڑی چور کے نعرے لگانے شروع کر دئیے ۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر خاتون صحافی جان کی بازی ہار گئی تھی ۔

تبصرے بند ہیں.