اسد عمر نے حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا

113

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔

 

اپنی ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق کپتان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے جبکہ 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے ۔

 

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے کہا تھا کہ پنڈی میں ہر جگہ جائیں گے لیکن ریڈزون اسلام آباد میں داخل نہیں ہوں گے ۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ جلد از جلد شفاف الیکشن کرائے جائیں ۔ پی ٹی آئی فوج کے خلاف نہیں ہے لیکن اب فیصلے کوئی اور نہیں بلکہ عوام کریں گے ۔

 

راولپنڈی میں نیوز کانفرنس میں اسد عمر نے کہا کہ لندن اور امریکا سے پاکستانی عوام کی قسمت کا فیصلہ کوئی نہیں کرسکتا ۔ پاکستان میں کس کی حکومت ہوگی اس کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے ۔

 

نواز شریف کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا 200 بندے نکلے ہوتے تو اسلام آباد کو آپ نے کنٹینر کا قبرستان نہ بنایا ہوتا ۔ ملکی ادارے اسلحہ سے مضبوط نہیں ہوتے ، مضبوط قوم پیچھے ہوتی ہے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.