سائفر تحقیقات کا معاملہ، ایف آئی اے نے عمران خان کو طلب کر لیا

5

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر تحقیقات کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سائفر کی تحقیقات کے معاملے میں سابق وزیراعظم عمران خان کو 7 نومبر کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھی 3 نومبر کو دوبارہ طلبی کا نوٹس بھیجا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.