عمران خان کا لانگ مارچ ٹھس ہو چکا جس میں 2ہزار سے زیادہ لوگ نہیں: مولانا فضل الرحمن

6

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ ٹھس ہو چکا اور 2 ہزار سے زیادہ لوگ نہیں، پاکستان کی عزت و احترام پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنا بہت بڑی کامیابی ہے اور پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ واضح ہو گیا عمران خان اقتدار میں کیسے آیا، ہم نے کوئی جذباتی موقف اختیار نہیں کیا تھا، پاکستان نے جب بھی نئے دور کا آغاز کیا، عمران خان نے دھرنا دیا، عمران خان نے چینی صدر کے دورہ پر دھرنا دیا اور آج پھر چین اور پاکستان ایک ہورہے ہیں تو اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا گیا۔ 
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کی عزت و احترام پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، عمران خان کا لانگ مارچ ٹھس ہو چکا، 2 ہزار سے زیادہ لوگ نہیں، لانگ مارچ میں صحافی کو حادثہ پر کمیشن بنایا جائے، ارشد شریف پاکستان کا بیٹا ہے، تھریٹ لیٹرکس نے جاری کیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزراءکو شامل تفتیش کیا جائے۔ 

تبصرے بند ہیں.