ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی

7

برسبین: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی ہے۔ 
دی گابا برسبین میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ کپتان جوز بٹلر نے 47 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 73 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ایلکس ہیلز نے 52 رنز بنائے جبکہ لائم لیونگسٹن 20 رنز بنا سکے۔ 
نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 45 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹم ساؤتھی، مچل سینٹنر اور ایش سودھی ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔ 
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بنا سکی۔ گلین فلپس 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کین ولیم سن 40، مچل سینٹنر 16 اور فن ایلن 16 رنز بنا سکے۔ 
انگلینڈ کے سیم کیورن 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر سب سے کامیاب باؤلر رہے اور کرس ووکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارک ووڈ اور بین سٹوکس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

تبصرے بند ہیں.