نواز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑوں گا، زرداری کے پیچھے سندھ جا رہا ہوں: عمران خان 

33

 

گوجرانوالہ: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے  کہ نواز شریف آئیں الیکشن لڑیں  انہیں انکے حلقے میں ہرادوں گا ۔ آصف زرداری تیار رہیں ۔  ان کے پیچھے سندھ آرہا ہوں ۔

 

عمران خان نے   گوجرانوالہ میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے کہا کہ  نوازشریف میڈیکل رپورٹس میں دھاندلی کرکے باہر گئے ۔ لندن میں  بھگوڑا نوازشریف اور آصف زرداری ملکر سازش کررہےہیں۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا  اگرکسی سپرپاور کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہیں تو میری نظر میں یہ شرک ہے۔  جب تک قوم حقیقی طور پر آزاد نہ ہو اس کی دنیا میں عزت نہیں ہوتی۔نواز شریف اور زرداری سازش کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.