امریکی ڈالر سستا ہو گیا

13

لاہور: امریکی ڈالر کی قدر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت عدم استحکام کا شکار ہے جو کبھی تنزلی کا شکار ہوتا ہے تو کبھی بہتر ہونے لگتا ہے۔ 
ٓآج صبح کاروبار کے آغاز میں ڈالر معمولی مہنگا ہونے کے بعد ایک بار پھر سستا ہونے لگا جو انٹربینک میں 1 روپے 47 پیسے سستا ہونے کے بعد 221 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 222 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 113 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 253 ہو گیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.