توشہ خانہ ریفرنس،عمران خان کی نااہلی کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

23

اسلام آباد :توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کا  کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا،

 

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان نااہلی کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے ، اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پیر کے روز درخواست پر سماعت کریں گے،  عمران خان  کی  قانونی ٹیم کی جانب سے رجسٹرار آفس کے تمام اعتراضات دور کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دینے کا حکم اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنچ کررکھا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.