چیف جسٹس اعظم سواتی کے بیان پر ایکشن لیں، شہباز گل پر بھی تشدد کیا گیا: عمران خان

14

لاہور: سربراہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اعظم سواتی کے بیان پر ایکشن لیں ، شہباز گل پر بھی تشدد کیا گیا ۔

 

لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ ہم انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں ، 75 سال کے سینیٹر کو پوتے پوتیوں کے سامنے مارا گیا ۔ غلام کی پرواز کبھی اونچی نہیں ہوتی ، یہ چور 1100 ارب کا ڈاکا معاف کرانے آئے ہیں ۔

 

عمران خان نے مزید کہا کہ اپکو پتہ ہونا چاہیے کہ میں 70 سال کی عمر میں کیوں باہر نکلا ہوں ۔ میں چاہتا ہوں قوم کی تربیت ہو اور اسے معلوم ہو آزادی کیا ہوتی ہے ۔ عوام کو آزادی کا شعور دے رہا ہوں ، مجھے کسی چیز کی کمی نہیں اللہ نے سب کچھ عطا کیا ہے ۔

 

خدا کے واسطے سچ بولنا سیکھیں ، ہم نبی کریمﷺ کی امت ہیں ہمیں بھیڑ بکریوں کی طرح نہ رکھیں ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.