پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی جماعتی رکنیت ختم کردی

31

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فیصل واوڈا کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کردی ، رکنیت کے خاتمے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

 

علی حیدرزیدی کی جانب سے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔ شوکاز نوٹس میں فیصل واوڈا سے 2 روز میں جواب طلب کیا گیا تھا ۔ وقت مقرر میں جواب جمع نہ کرانے پر فیصل واوڈا کی جماعتی رکنیت ختم کر دی گئی ہے ۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل واوڈا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان صاحب کو سمجھاتا رہا ، بتاتا رہا ، نشاندہی کرتا رہا کہ ان کی 26 سال کی سیاسی محنت کو 2 خاص ، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر لے کر جا رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ملک کو نقصان ، پی ڈی ایم کو فائدہ اور اداروں سے محاذ آرائی ہوئی ۔ ہم سمجھوتے کے بہت قریب تھے ۔ جلد ان کے نام سامنے لاؤنگا ۔

 

تبصرے بند ہیں.