لانگ مارچ کے شرکا کو کمرہ نہ دیا جائے: پولیس کا ہوٹلز مالکان کو حکم

7

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں ہوٹل مالکان کو پولیس کی طرف سے نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ کوئی ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس لانگ مارچ کے شرکا کو کرائے پر نہ دیا جائے ۔

 

دوسری جانب ، وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دیدی ۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ کمیٹی لانگ مارچ سے متعلق امن و امان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کیلئے قائم کی گئی ہے ۔ لانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ ہم جمہوری لوگ ہیں بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔ لیکن کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے ۔

 

واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی زیر صدارت کمیٹی میں 9 ارکان شامل ہیں ۔ ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق ، مریم اورنگزیب ، قمر زمان کائرہ ، خالد مقبول صدیقی ، اے این پی کے میاں افتخار اور مولانا اسعد بھی کمیٹی میں شامل ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.