ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم 2 رکنی کمیٹی کینیا روانہ

11

اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں تحقیقات کیلئے 2 رکنی ٹیم کینیا روانہ ہو گئی ہے جہاں وہ مختلف زاویوں سے تحقیقات کر کے واقعے کے محرکات اور دیگر حقائق کا تعین کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر وزارت داخلہ کی جانب سے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی 2 رکنی ٹیم کینیا کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔ 
تحقیقاتی ٹیم کے دونوں ارکان ڈائریکٹر ایف آئی اے اکیڈمی اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو عمر شاہد حامد جمعہ کی صبح روانہ کینیا روانہ ہوئے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اطہر وحید قطر ائیرلائن کی پرواز نمبر 615 کے ذریعے اسلام آباد سے دوحہ روانہ ہوئے جبکہ عمر شاہد حامد کراچی سے دوحہ روانہ ہوئے۔ 
تحقیقاتی ٹیم کے دونوں ارکان دوحہ ائیر پورٹ پر اکٹھے ہوں گے جہاں سے قطر ائیرویز ہی کی پرواز نمبر 1341 کے ذریعے نیروبی روانہ ہوں گے جہاں وزارت خارجہ اور کینیا میں پاکستانی سفارت خانہ انہیں قیام کے دوران سہولیات و معاونت فراہم کریں گے۔ 
تحقیقاتی ٹیم کا کینیا میں قیام کا دورانیہ 2 ہفتے تک ہو سکتا ہے جس دوران یہ ارشد شریف کی کینیا میں پوسٹ مارٹم رپورٹ، فائرنگ کا نشانہ بننے والی گاڑی اور ٹریول ریکارڈ کا جائزہ لینے کے علاوہ وہاں کی پولیس ٹیم سے بھی ملے گی۔ 

تبصرے بند ہیں.