عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوور کروانے جا رہا ہے: شیخ رشید

45

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوور کروانے جا رہا ہے۔ حکمران جو انتشار اور خلفشار کا خوف پھیلا رہے ہیں وہ شرمندہ تعبیر نہ ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے لکھا ’ آج عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوور کروانے جا رہا ہے۔ میں خود بھی لبرٹی چوک جاؤں گا۔ جمعہ کو لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا۔ میری دعا ہے کہ لانگ مارچ امن و امان، آئین اور قانون کے مطابق اپنے مقاصد حاصل کرے۔ حکمران جو انتشار اور خلفشار کا خوف پھیلا رہے ہیں وہ شرمندہ تعبیر نہ ہو گا۔‘ 

ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ’غریب عوام اور پاکستان سنگین ترین بحران سے گزر رہا ہے۔ کمپنی کی مشہوری کے لئے شہباز شریف نومبر میں جتنے غیر ملکی دورے کرنے ہیں کر لے۔ غیر مقبول بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے گا۔ اسلام آباد کی عوام اسلام آباد کے اندر سے نکل آئی تو کرپٹ ٹولے کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ نومبر میں آر یا پار ہو جائے گا۔‘ 

تبصرے بند ہیں.