ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:زمبابوے نے پاکستان کو شکست دے دی

13

پرتھ:  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  میچ میں زمبابوے نےزمبابوے نے پاکستان کو   شکست دے دی ،زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،پاکستانی باؤلرز  نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو مقررہ 20 اوورز میں 130 رنز تک محدود کردیا ۔

زمبابوے کی جانب سے مدھویرے 17، کریگ ارون 19، ملٹن شمبا 8، شان ولیمز 31، سکندر رضا 9، ریگیس چکابوا 0، ریان برل 10 ، لیوک جونگوے 0، بریڈ ایونز 19 رنز بنائے ۔زمبابوے کا کوئی بھی بلے باز بھی  بڑی اننگز  نہ کھیل سکا  ،زمبابوے  نے مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا۔

 

131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی۔کپتان بابر اعظم 4  رضوان 14، افتخار احمد 5،شاداب خان 17،حیدر علی صفر اور شان مسعود 44 محمد نواز 22 رنز بناکر پر آؤٹ ہوئے۔زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 3 اور براڈ ایون نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

 

عاضح رہے کہ پاکستان کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو  4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 

تبصرے بند ہیں.