ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والوں کو پاک فوج کا واضح پیغام

138

اسلام آباد: پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا نہیں ہونے دیں گے ۔

 

ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے بڑی پریس کانفرنس میں ملک میں فتنہ ، فساد اور عدم استحکام کو ناقابل قبول قرار دے دیا ۔ انہوں نے پاک فوج کے آئینی کردار کو بھی ناگزیر قرار دے دیا ۔ ساتھ ہی سیاست سے دور رہنے کی پالیسی جاری رکھنے کا بھی اعلان کر دیا ۔

 

ڈی جی آئی ایس آئی نے سوالات کے جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ ملک سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ ایسا انتشار ملک کو نقصان پہنچائے گا ۔ تمام خطرات کا مقابلہ کریں گے ۔ ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔ یہ ہمارا کام ہے اس پر پوری طرح عمل کریں گے ۔ آئینی ذمہ داریاں بھی ادا کریں گے ۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی ملک میں بے چینی کی فضا کو نقصان دہ قرار دیا ، مگر ساتھ ہی واضح کر دیا کہ فوج کردار ادا کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو باہر سے کوئی خطرہ نہیں ۔ فتنہ ، فساد اور اداروں کی توہین اصل خطرہ ہے ۔

 

واضح رہے کہ پاک فوج نے سیاسی انتشار اور ملکی حالات پر تشویش کا اظہار کیا مگر چیلنجز سے مل کر نمٹنے کا اعلان کر کے پاک فوج کی پالیسی واضح کر دی اور کہا کہ پاک فوج سیاست سے دور رہنے کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے اور رہے گی ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.