اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔
یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔
انہوں نے واضح کیا کہ دنیا کے سامنے کشمیریوں کی آواز بنیں گے اور کشمیریوں کے لیے ہماری حمایت اور یکجہتی برقرار ہے ۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پچہتر سال قبل آج کے دن بھارت دنیا میں بدترین غاصب اور استعماری ملک بن کر سامنے آیا ۔ بھارت اب مقبوضہ کشمیر کو سب سے بڑا قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے ۔ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہوچکا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.