60 فیصد کابینہ ضمانت پر، ملک کا سب سے بڑا ڈاکو وزیراعظم بن گیا: عمران خان 

13

سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف کرنے والا معاشرہ ہی آگے بڑھتا ہے مگر یہاں ہم پر چوروں کا ٹولہ مسلط کر دیا گیا۔ ارشد شریف اورصرف ملک کیلئے اور ضمیر کے مطابق راہ حق پر کھڑا تھا۔ 
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں وکلاءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انصاف کرنے والا معاشرہ ہی آگے بڑھتا ہے اور جس معاشرے میں انصاف نہ ہو وہ خوشحال نہیں ہو سکتا، اللہ کاحکم ہے کہ میری زمین پر انصاف قائم کرو، مسلمان دنیاکی بنیاد ریاست مدینہ پر رکھی گئی تھی اور پہلی اسلامی ریاست کی بنیادانصاف پر رکھی گئی تھی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ رول آف لاکامطلب ہے کہ کوئی بھی قانون سے اوپر نہیں مگر یہاں چھوٹا چور جیل میں بڑا چور این آر او لے کر آ جاتا ہے، چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا اور سزا یافتہ مجرم پاکستان کے فیصلے کر رہا ہے، اس وقت 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، شہباز شریف کو سزا ہونے والی تھی مگر وزیراعظم بنا دیا گیا، عابد شیر علی کے والد کہتے ہیں کہ رانا ثناءاللہ قاتل ہیں جبکہ مفروروں کا لیڈر لندن میں بیٹھا ہوا ہے۔ 
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ دنیا آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہتی ہے، ظلم نا انصافی کے سامنے قوم سر جھکا دیتی ہے تو آگے موت ہے، ارشد شریف پاکستان کا نمبرون تحقیقاتی صحافی تھا جو صرف اور صرف ملک کیلئے اور ضمیر کے مطابق راہ حق پر کھڑا تھا، ارشد شریف کا دشمن بھی نہیں کہہ سکتا تھا کہ وہ ضمیر کا سودا کرے گا، ارشدشریف جیسے صحافی ملک کااثاثہ ہوتے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.