عمران خان نے قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخی کا آرڈر چیلنج کر دیا

10

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے نااہلی کیخلاف اپنی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعتراضات دور کر دئیے۔ 
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کی مصدقہ نقل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی اور اٹارنی کے ذریعے بائیو میٹرک کی بھی تصدیق کر دی ہے۔ 
عمران خان نے بطور ایم این اے عہدے سے ہٹانے کا آرڈر چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ہٹانے کا آرڈر کالعدم قرار دے۔ 
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 5 سے نا اہل کیا، اور ڈی نوٹیفائی این اے 95 سے کر دیا، 21 اکتوبر کو این اے 95 سے نااہل کیا اور درستگی 24 اکتوبر کو کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.