سردیوں میں گیس قلت سے بچنے کیلئے حکومت کا 7 لاکھ 50 ہزار کمرشل کنکشن کاٹنے کا فیصلہ 

40

اسلام آباد(ریاض تھہیم) سردیوں میں گیس کی قلت سے بچنے کیلئے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ساڑھے سات لاکھ کمرشل گیس صارفین کے کنکشن کاٹنے کا فیصلہ  کرلیا ہے۔  کمپنی نے یکم نومبر سے کمرشل گیس کنکشن منقطع کرنے کے  نوٹس جاری کر دیئے۔

 

نیو نیوز کے پاس موجود دستاویزات میں   ہوشربا  انکشافات ہوئے ہیں۔ دستاویزات میں لکھا ہےکہ سردیوں میں گیس دستیاب نہیں۔ کمرشل صارفین آر ایل این جی کا معاہدہ کریں۔ کمرشل صارفین کو 31 اکتوبر تک معاہدہ کرنے کی جبری  ڈیڈ لائن دے دی گئی ۔معاہدہ نہ کیا گیا تو  یکم نومبر سے گیس کنکشن کاٹ دیا جائے گا ۔

 

کمرشل صارفین کیلئے  گیس ٹیرف  1283 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، جبکہ آر ایل این جی کا ٹیرف 4783 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گا ۔کوئی بھی کمرشل صارف اتنی مہنگی گیس افورڈ نہیں کر سکے گا۔ کمرشل صارفین نے آر ایل این جی نہ لی تو سوئی ناردرن کمپنی کو بڑا مالی دھچکا لگے گا۔

 

ساڑھے سات لاکھ کمرشل گیس صارفین کی سیکورٹی واپس کرنا ہو گی۔یہ سیکورٹی اربوں روپے بنتی ہے جو کمپنی کیلئے ادا کرنا ممکن نہیں ہوگا ۔ سوئی ناردرن کا یہ اقدام کمپنی کو دیوالیہ ہونے کی طرف لے جائیگا۔ ملک میں لوگوں کے کاروبار تباہ ہو جائینگے، بے روزگاری  میں اضافہ ہوگا۔ ملک میں جاری ہوشربا مہنگائی میں مزید اضافہ ہو جائیگا۔

تبصرے بند ہیں.