رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 12 ملزمان دہشت گردی کے مقدمے سے بری

55

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 12 ملزمان کو دہشت گردی کے مقدمے میں بری کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انسدد دہشت گردی کی عدالت میں دوران سماعت علی وزیر کے وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کو اسی مقدمے میں پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ علی وزیر نے اسی مقدمے میں 2 سال سے زائد عرصہ جیل کاٹی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں درج کئے گئے مقدمے میں علی وزیر سمیت 12 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جبکہ مقدمے میں ملزمان پر ملک مخالف اور قومی سلامتی کے خلاف تقاریر کا الزام تھا۔ 
ذرائع کے مطابق مذکورہ مقدمے میں علی وزیر کے علاوہ ملا نصیر، نور الہ ترین، سرور کاکڑ اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق علی وزیر کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج ہیں اور چاروں مقدمات میں ان کی ضمانت بھی منظور ہو چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.