پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن

6

لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں باہمی رابطوں کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ میں صارفین کو مسئلہ پیش آ رہا ہے جس کے تحت وہ گروپس میں پیغامات بھیجنے سے قاصر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان، بھارت، ترکی سپین سمیت یورپی ممالک میں واٹس ایپ کی سروسز ڈاؤن ہیں جس کے باعث صارفین کو خاصی مشکلات کا سامنا ہے۔ 
 دنیا بھر سے لوگوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جارہے جبکہ انفرادی طور پر صارف کو پیغام بھیجا جارہا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق کمپنی کی جانب سے تاحال کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ مسئلہ کب تک حل ہو گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ جو افراد واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنا چاہتے ہیں انہیں بھی ایپلی کیشن کے ساتھ کنکشن میں مسئلہ پیش آ رہا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.