وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ، گورنر ریاض نے استقبال کیا 

19

ریاض : وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر پیر کو ریاض پہنچ گئے۔ ، گورنر ریاض فیصل بن بندر السعود نے ریاض ائرپورٹ پر وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں،

 

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، ریاض میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ وزیراعظم سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.