الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج، عمران خان کی 12 نومبر تک عبوری ضمانت منظور

15

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کیس کی سماعت کی جس دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان روسٹرم پر آ گئے اور عدالت نے قرار دیا کہ عمران خان کی حاضری لازمی ہے۔ 
عدالت نے بابر اعوان کو ہدایت کی کہ عمران خان کی حاضری کیلئے اپنی مرضی کی تاریخ دیدیں جس پر وکیل بابر اعوان نے استدعا کی کہ 31 اکتوبر سے پہلے کی تاریخ دیدیں، اس موقع پر عمران خان ضمانت کیلئے کچہری پہنچ گئے۔
بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان عدالت میں موجود ہیں جس پر جج نے ان سے سوال کیا کہ آپ کس تاریخ کو پیش ہو سکتے ہیں؟ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ 12 نومبر کو عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔
عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت 12 نومبر تک منظور کرتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ 

تبصرے بند ہیں.