عمران خان کی دہشت گردی کے مقدمے میں ضمانت منظور

43

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے اقدام قتل اور دیگردفعات پرمبنی مقدمے میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ 
عدالت نے 31 اکتوبر تک ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں اقدام قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

تبصرے بند ہیں.