لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے، عمران خان کی نااہلی پر افسوس ہے، مگر مخالفین کو پھانسنے کے جال انہوں نے خود بنے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر غلیظ کام خود کیا اور کروایا، لیکن گند دوسروں پر اچھالا، اقتدار کیلئے جھوٹے بیانئے کے مکروہ کھیل سے فائدہ اٹھایا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دیدی ہے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کا حکم بھی دیا ہے جبکہ اس کیساتھ ہی وہ پارٹی چیئرمین شپ کیلئے بھی نااہل ہو گئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.