عمران خان کی ناا ہلی کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب

42

لاہور :وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے  الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں ۔

تفصیلات  کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر  وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا ہم  ہر لمحہ اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ہیں۔ عمران خان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر کو نااہل کرنا قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

 

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا قوم اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑ ی  ہے  اور کھڑ ی  رہے  گی ۔اس طرح کے فیصلوں سے  عمران خان کی  عوام میں مقبولیت میں کمی نہیں آئے گی ۔

 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دیدیا ہے۔ نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان  قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے  ۔

تبصرے بند ہیں.