پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

25

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم فیصلے کے خلاف آج ہی ہائیکورٹ جارہے ہیں جہاں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پٹیشن دائر کریں گے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماءفواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے شرمناک فیصلہ دیا، یہ عمران خان پر نہیں بلکہ پاکستان کے آئین پر حملہ ہے، جس طرح آج یہ فیصلہ ہوا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل کیوں نہیں جاتا؟ ہمیں الیکشن کمیشن سے پہلے بھی کوئی امید نہیں تھی، ان کا نشانہ صرف عمران خان ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کے آئین پر حملہ اور نواز شریف کا لکھا ہوا فیصلہ ہے، الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ پاکستان کے اداروں پر حملہ ہے، الیکشن کمیشن ہوتا کون ہے یہ فیصلہ کرنے والا!، عوام اپنے حق کیلئے باہر نکلے۔

تبصرے بند ہیں.