سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کااجلاس 24 اکتوبر کو طلب

37

اسلام آباد :چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کااجلاس 24 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں چار جج صاحبان کی تعیناتیوں کے  معاملے  پر ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جوڈیشل کمیشن  کا اجلاس  چوبیس اکتوبر   کو طلب کرلیا ،ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے پر غور  کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے  جسٹس شاہد وحید ،سندھ ہائی کورٹ سے جسٹس سید حسن اظہر رضوی ،اور  جسٹس شفیع صدیقی کو بطور جج سپریم کورٹ تعینات کرنے پر بھی غور  کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ  اس وقت سپریم کورٹ میں پانچ جج صاحبان کی آسامیاں خالی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.