عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی 

26

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے دائر توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل سپریم کورٹ کا لارجر بینچ دو پہر 1 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کئے گئے توہین عدالت کیس میں وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو 25 مئی 2022 کو صرف پرامن احتجاج کی اجازت دی تھی۔ 
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان عدالتی فیصلے کے برعکس اسلام آباد پر ایک بار پھر چڑھائی کے اعلانات کر کے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.