سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کو بری کردیا

69

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو بری کردیا ۔ شاہ زیب قتل کے دیگر ملزمان بھی بری ہو گئے ۔

 

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ، وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا ہے ۔ ملزمان کا دہشت پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ، قتل کے واقعے کو دہشگردی کا رنگ دیا گیا ۔

 

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ جتوئی ، نواب سراج تالپور اور نواب سجاد غلام مرتضی کو سزاے موت سنائی تھی ۔ لیکن بعد میں سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اے ٹے اے کے تحت چاروں ملزم ان کو عمر قید سنا دی تھی ۔ ملزمان نے عمر قید کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھی ۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.