پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ساتھ دے کر پچھتا رہے ہیں، کسی وقت بھی حکومت چھوڑ سکتے ہیں: ایم کیو ایم کا اعلان 

42

 

کراچی: ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ شہباز حکومت سے تنگ آگئے ہیں کسی بھی وقت حکومت چھوڑ سکتے ہیں ۔

 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت سے تنگ آگئے ہیں ۔ ہمارے ووٹرز کو ڈسٹرب کیا گیا۔ ہماری 14 سیٹیں چوری کرکے پی ٹی آئی کو دی گئی ۔ ڈی لیمیٹیشن ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کو توڑنے کیلئے کی گئی ۔

 

وسیم اختر نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو جوائن کیا لیکن انہوں نے بھی کچھ نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ساتھ دے کر پچھتا رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے ساتھ زیادتیاں کی جا رہی ہیں۔ کل پوری سیاسی جماعتوں کی ہار ہوئی ۔

تبصرے بند ہیں.