ملتان : این اے 157 ملتان کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔ تحریک انصاف کو تقریباً 20 ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی ہے۔
این اے 157 کے تمام 264پولنگ اسٹیشن کے مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی79743 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی 59993 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔
تبصرے بند ہیں.