جوبائیڈن زبان بند رکھیں،ہمارے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں: پاکستان کا امریکا کو منہ توڑ جواب،امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ،ڈییمارش دیدیا

106

 

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی اثاثؤں کے حوالے سے بیان پر شدید احتجاج کیا ہے۔ امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم  کو دفتر خارجہ طلب کرکے اسے ڈیمارش دے دیا گیا ۔

 

کراچی میں ہنگامی  نیوز کانفرنس کرتے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم دنیا کا بہترین سسٹم ہے۔ اگر دنیا میں کسی ملک کے ایٹمی اثاثوں پر سوال اٹھتا ہے تو وہ بھارت ہے ۔امریکا کو بھارت کے بارے میں بات کرنا چاہیے۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی صدر کے بیان کے بعد بات ہوئی ہے جس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا جائےجس کے بعد انہیں طلب کرکے ڈیمارش کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.