سابق چیف جسٹس قاتلانہ حملے میں جاں بحق

68

 

خاران: بلوچستان ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ محمد نور مسکانزئی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ حملے میں چیف جسٹس شدید زخمی ہوگئے ۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس پر حملے خاران کے علاقے پرانا گئی روڈ پر مسجد میں نماز کے دوران  کیا گیا ۔ محمد نور مسکانزئی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

 

محمد نور مسکانزئی 7ستمبر2009کو عدالت عالیہ بلوچستان کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے اور 11مئی 2011کو مستقل جج عدالت عالیہ بلوچستان بنے۔جسٹس محمد نور مسکانزئی نے 26دسمبر2014کو بطور چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کاحلف اٹھایا۔

 

محمد نور مسکانزئی وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس بھی رہے اور انہوں نے سود کے خلاف بھی فیصلہ دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.