سوئٹزرلینڈ میں انتہاپسندی اور اسلام دشمنی میں اضافہ، برقعہ پہننے پر جرمانے کی تجویز

82

برن: سوئٹزرلینڈ میں انتہاپسندی اور اسلام دشمنی میں اضافہ ، سوئس حکومت نے برقعہ پہننے پر ایک ہزار ڈالر جرمانے کی تجویز کر دی ۔

 

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے قانونی مسودہ پارلیمنٹ کو ارسال کیا ہے جس میں مسلمان خوتین پر برقعہ پہننے پر ایک ہزار ڈالر جرمانے کی تجویز دی گئی ہے ۔

 

گزشتہ سال 21 مارچ کو چہرے کو ڈھانپنے سے متعلق ریفرنڈم ہوا ۔ ریفرنڈم میں 51 اعشاریہ 2 ارکان نے برقعہ پر پابندی کی حمایت کی تھی لیکن اس وقت اسے اسلامو فوبک اور جنس پرست قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ کابینہ کے مطابق چہروں کو ڈھانپنے پر پابندی کا مقصد عوامی تحفظ اور امن کو یقینی بنانا ہے ۔

 

واضح رہے کہ سوئٹررلینڈ میں 86 لاکھ کی آبادی میں 5 فیصد مسلمان ہیں جن پر برقعہ پہننے کی پابندی لگائی جا رہی ہے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.