پی ٹی آئی کے تمام دعوے غلط ثابت ، اعظم سواتی پر تشدد نہیں ہوا، مکمل صحت مند قرار ، میڈیکل رپورٹ آگئی 

9

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی پر ایف آئی اے کی طرف سے تشدد کے تمام دعوے غلط ثابت ہوگئے ہیں۔میڈیکل کے بعد اعظم خان کومکمل صحت مند قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق اعظم سواتی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی فزیکلی اور مینٹلی مکمل فٹ ہیں۔

 

میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ  74 سالہ اعظم سواتی کے دل میں 3 سٹینٹ پڑے ہوئے ہیں اور دل کی ادویات استعمال کر رہے ہیں ۔اعظم سواتی اپنے دل کی بیماری کی ادوایات جاری رکھیں۔

 

واضح رہے کہ اعظم سواتی نے آج عدالت میں پیشی کے موقع پر دعویٰ کیا تھا کہ ان پر برہنہ کرکے تشدد کیا گیا۔ جس کے بعد فواد چودھری، شہبازگل نے بھی ٹویٹ کیاکہ اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی چارسدہ اور مردان میں جلسوں کے دوران دعویٰ کیا کہ اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.