آفتاب اقبال کون ہے؟ میں نہیں جانتا: بابر اعظم کا مزاحیہ پروگرام کے میزبان کی تنقید پر جواب 

39

 

کرائسٹ چرچ : مزاحیہ پروگرام کے میزبان آفتاب اقبال کی جانب سے  کپتان بابر اعظم پر حالیہ تنقید کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔بابر اعظم نے آفتاب اقبال سے متعلق سوال پر انہیں پہچاننے سے ہی انکار کر دیا۔

 

کرائسٹ چرچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 میچ کے بعد نیوز کانفرنس میں بابر اعظم سے آفتاب اقبال کی تنقید کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ویسے مجھے نہیں پتا آپ کس کی بات کر رہے ہیں۔ جس کا نام لیا ہے میں ان کو جانتا بھی نہیں۔

 

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دیکھیں یہ چیزیں چلتی رہتی ہیں۔ اچھا کرتے ہیں تو بھی یہ چیزیں ہوتی ہیں برا ہو تو سارے تنقید کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ اپنا سو فیصد دیں۔

 

واضح رہے کہ اپنے مزاحیہ شو میں آفتاب اقبال نے بابر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اب سٹار نہیں رہا۔ کم از کم میرے لیے تو وہ سٹار نہیں۔ اس لیے نہیں کہ اس نے کیچز ڈراپ کیے۔ اس لیے نہیں کہ وہ سکور نہیں کر رہا بلکہ اس لیے کہ اس کے ایگو کے مسائل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.