آرمی چیف سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے: آئی ایس پی آر

9

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیش (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے ۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نوشہروفیروز میں پاک فوج کے لگائے گئے کیمپ کا دورہ کریں گے ۔ اس کے علاوہ آرمی چیف سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیں گے ۔

 

واضح رہے کہ سندھ کے متعدد علاقوں میں اب بھی سیلاب کا پانی کھڑا ہے ۔ حالیہ سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ۔ جس میں ہزاروں کلو میٹرز شاہراہوں ، پل اور مکانات کو نقصان پہنچا ۔ حکومت کیلئے 3 کروڑ سے زائد سیلاب متاثرین کی بحالی چیلنج بن گیا ہے ۔ ایسے میں پاک آرمی بھی سیلاب زدہ علاقوں میں عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے ۔

 

اس سے قبل سیکا سربراہ اجلاس میں سیلاب کی تباکاریوں پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے 816 ملین ڈالر کی تازہ اپیل قابل ستائش ہے ۔ دوست ممالک سے فراخدلانہ امداد پر ان کے شکر گزار ہیں ۔ پاکستان عالمی سطح پر خصوصاً دوست ممالک سے مزید مدد کا خواہاں ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.