پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

122

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا ۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو انکی رہائش گاہ سے رات گئے گرفتار کیا گیا جبکہ اعظم سواتی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنما کو گرفتار کرنا حکومتی کارنامہ ہے ۔

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما کا نام ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شامل ہے اور وہ سائبر کرائم کے بھی ایک کیس میں زیر تفتیش رہے ہیں ، تاہم اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.