انسانی مینار بنا نے کی کوشش میں 71 افراد زخمی  ہوگئے   

25

اسپین: ہر دو سال بعد اسپین میں انسانی مینار سازی کا دلچسپ مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے ۔ اس بار انسانی مینار بناتے ہوئے 71 افراد زخمی  ہوگئے۔

 

انسانی مینار بنانے کا یہ مقابلہ اٹھارویں صدی سے جاری ہےاسے کیٹلان روایات کا حصہ قرار دیا جاتا ہے۔اس کھیل کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں ۔اس بار 11 ہزار سے زائد شائقین مقابلہ دیکھنے کیلئے موجود تھے۔اس کھیل میں لوگ ایک دوسرے کے کندھوں پر کھڑے ہوتے ہیں۔جیتنے والی ٹیم کو نقد انعام دیا جاتا ہے۔

 

مقبولیت کی بنا پر انسانی مینار کے مقابلے کویونیسکو نے 2010 میں ثقافتی ورثے میں شامل کیا تھا ، تاہم اس مینار بنانے کی کوشش میں۔71 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 13 افراد کو اسپتال داخل کیا گیا ہے ۔

 

اس سال چالیس مختلف گروپ نے مقابلے میں حصہ لیا اور ویلافر انکا شہر کی ٹیم نے میدان اپنے نام کیا کیونکہ انہوں نے 13 میٹر بلند انسانی مینار تشکیل دیا تھا۔ مقابلے میں توازن اور انسانوں کی ترتیب کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ تاہم ہلکے جسم اور قد والے افراد کو ہیلمٹ پہنا کر اوپر چڑھایا جاتا ہے۔ لیکن حتمی پوائنٹس بلندی کو ہی دیے جاتے ہیں جبکہ سرخ ہیلمٹ پہنے بچوں کو سب سے اوپر رکھا جاتا ہے اور وہی اس کا حتمی حصہ بناتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.