ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

89

اسلام آباد :ڈائریکٹر جنرل  آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار  سمیت پاک فوج کے 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر  ترقی پانے والوں میں میجر جنرل انعام حیدر ملک، میجر جنرل فیاض حسین شاہ اور میجر جنرل نعمان زکریا شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  میجرجنرل محمدظفر اقبال، میجرجنرل ایمن بلال صفدر ، میجر جنرل احسن گلریز، میجر جنرل سید عامر رضا کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی  دی گئی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل  کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں   میجر جنرل شاہد امتیاز، میجر جنرل منیر افسر، میجر جنرل یوسف جمال اور میجر جنرل کاشف نذیر بھی   شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.