وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکہ روانہ ہو گئے

71

اسلام آباد: وفاقی  وزیر خزانہ اسحاق ڈار انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے حکام سے مذاکرات کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے نمائندوں سے قرض پروگرام پر مذاکرات کریں گے جبکہ عالمی بینک کے عہدیداران سے بھی فنڈز سمیت دیگر امور پر بات چیت ہو گی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان رواں مالی سال 23-2022ءکیلئے میکرو اکنامک فریم ورک پر نظرثانی کیلئے باضابطہ درخواست کرے گا، جی ڈی پی کی شرح نمو میں کمی، بڑھتی ہوئی مہنگائی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور بجٹ خسارے کے اہداف میں نرمی کی درخواست بھی کی جائے گی۔ 
اعلیٰ پاکستانی عہدیدار کے مطابق آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات کے دوران توسیعی فنڈ سہولت سے منسلک شرائط نرم کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی جس میں اگلے چند ماہ کیلئے پیٹرولیم لیوی اور بجلی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ منجمد کرنا بھی شامل ہے۔
میکرو اکنامک فریم ورک پر نظر ثانی کی درخواست رواں مالی سال شدید سیلاب کے پیش نظر کی جائے گی جس نے پاکستان میں تباہی مچا دی ہے اور مشکلات سے دوچار معیشت کیلئے 30 ارب ڈالرز سے زائد کی تعمیراتی لاگت درکار ہے۔

تبصرے بند ہیں.