کترینہ کیف کی آنے والی ہارر کامیڈی فلم ’فون بھوت‘ کا ٹریلر جاری

25

نیو دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ کترینہ کیف کی آنے والی ہارر کامیڈی فلم ’فون بھوت‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق ’فون بھوت‘ میں کترینہ کیف کیساتھ شاہد کپور کے بھائی عیشان کپور اور سدھانت چترویدی جبکہ جیکی شروف مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔

 

ہارر کامیڈی فلم میں بھارتی اداکارہ ایک بھوت کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ بھٹکتی روحوں کو آزاد کرنے کے مشن پر نکلی ہے جس میں وہ عیشان اور سدھانت کی مدد سے اس مشن کو پورا کریں گی ۔

 

خیال رہے کہ ہدایتکار گرمیت سنگھ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 4 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔ اور کترینہ کیف اپنی ہارر کامیڈی فلم ’فون بھوت‘ کے ذریعے 4 سال بعد بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گی ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.