کیف سمیت مختلف شہروں میں 75 روسی میزائل حملے، 5 افراد ہلاک

14

کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں پر 75 روسی میزائلوں سے حملے میں 5 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ کئی گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی جبکہ کیف کے علاوہ لیوف اور خارکیف سمیت مختلف شہروں میں بھی دھماکے رپورٹ ہوئے۔ 
یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ روس ہمیں تباہ کرنے اور زمین سے ہمارا خاتمہ کرنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ یوکرینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ پیوٹن کا واحد حربہ یوکرین کے پرامن شہروں پر دہشت گردی کرنا ہے۔ 
یوکرینی فوج کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ روسی فورسز نے کیف سمیت جنوبی، مغربی شہروں پر 75 میزائلوں سے حملہ کیا جبکہ روس کے فائر کئے گئے 41 میزائل مار گرائے گئے۔ 

تبصرے بند ہیں.