تین ملکی ٹورنامنٹ میں کل پاکستان تیسرا میچ نیوزی لینڈ سے کھیلے گا

13

کرائسٹ چرچ: تین ملکی ٹورنامنٹ میں کل پاکستان تیسرا میچ نیوزی لینڈ سے کھیلے گا ، مسلسل دو فتوحات کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کا پہلا نمبر ہے ۔

 

تیسرے میچ کےلیے پاکستانی کھلاڑیوں نے طویل ٹریننگ سیشن کیا ، جس میں اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی شریک ہوئے ۔ کرائسٹ چرچ میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ 6 وکٹ سے جیتا تھا ۔

 

گزشتہ روز سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی پہلی کامیابی حاصل کی تھی ۔

 

کیوی ٹیم نے ڈیوون کانوے کی 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت 138 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ دیگر بلے بازوں میں فن ایلن 16 ، کپتان کین ولیم سن 30 اور گلین فلپس نے 9 گیندوں پر دھواں دھار 23 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

 

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 137 رنز بنائے تھے ۔

 

مہمان ٹیم کی جانب سے نجم الحسین نے سب سے زیادہ 33 بنائے جبکہ نورالحسن نے ناقابل شکست 25 رنز بنائے ۔ دیگر بلے بازوں میں مہدی حسن 5، لٹن داس 15، یاسر علی 7 ، شکیب الحسن 16، عفیف حسین 24 ، مصدق حسین 2، تسکین احمد 3 اور حسن محمود نے 1 سکور بنایا ۔

 

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل بریس ویل نے 4 اوورز میں 14 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساﺅتھی اور ایش سودھی نے بھی 2,2 وکٹیں حاصل کیں ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.