اسلام آباد کے شاپنگ مال میں آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

9

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے نجی مال میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو آگ لگنے اور مال میں موجود فائر سیفٹی انتظامات کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نجی مال میں لگنے والی آگ کی وجوہات جاننے کیلئے 7 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں اے سی انڈسٹریل ایریا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی، سی ڈی اے کے ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول اور ڈائریکٹر انجینئرنگ شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی آگ لگنے اور پھیلنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے علاوہ بلڈنگ کے اندر فائرسیفٹی سسٹم اور الارم بجنے کی فعالیت کا بھی جائزہ لے گی۔
واضح رہے کہ شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کے معاملے پر مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا، یہ مقدمہ دفعہ 436 کے تحت ایس ایچ او متین چوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے شاپنگ مال کو نامعلوم وجوہات پر آگ لگائی، مال کے ٹاور اے کو آگ نے لپیٹ میں لیا، ریسکیو ادارے آگ پر قابو پانے کیلئے مصروف رہے۔

تبصرے بند ہیں.